مچھ ،مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،ایک شخص ہلاک

بدھ 24 دسمبر 2014 16:24

مچھ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) مچھ بازار میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیاوجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے بدھ کے علی الصبح مچھ بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گوشت کے دکان میں بیٹھے محمد عارف نامی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا لاش کو فوری طور پر مچھ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹر زین العابدین سمالانی نے چیک آپ کے بعد موت کی تصدیق کردی اور لاش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا زرائع کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :