کر سمس کے مو قع پر مسیحی برادری سے اظہا ر یکجہتی کیلئے کمشنرآفس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 24 دسمبر 2014 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کی ملک اور قوم کیلئے خدما ت نا قابل فرامو ش ہیں اور نا صرف حکو مت بلکہ پو ری قوم مسیحی برادری کی خدما ت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی رؤف اختر فاروقی کے ہمراہ رافا انٹرنیشنل منا رٹی آرگنا ئزیشن کے زیر اہتمام کمشنر آفس میں سانحہ پشاور کے شہداء اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کے مو قعہ پر کیا ،اس مو قعہ پر انٹرنیشنل پا سٹرسلیما ن منظور،اقلیتی رہنما و صدر یو ایم او نو رس ،اقلیتی وفد کے کر سمس فادر سانتاکلاز ،بشپ بشر مل ،پا سڑ یو سف ،پا سڑ مسلم ،پا سٹر بینجمن ،چوہدری پطرس اور دیگر اقلیتی نما ئیندے بھی مو جو د تھے ،اس مو قعہ پر ملک کی سلا متی ،خوشحالی ،ترقی ،اتحاد اور خاص طو رپر سانحہ پشاور کے شہداء ،انکے لواحقین اور پا ک فوج و دیگر فورسز سے اظہا ر یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں ما نگی گئیں ،کمشنر کراچی نے کہا کہ تقریب کا انعقاد کا مقصد شہداء پشاور اور کرسچن کمیو نٹی سے اظہا ر یکجہتی ہے ،انھو ں نے اس مو قعہ پر دنیا کے تمام مسیحی برادری کو کر سمس کی ایڈ وانس مبا ر کبا د پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :