کراچی ، ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کیخلاف سرکاری ہسپتالوں میں تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

بدھ 24 دسمبر 2014 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) کراچی میں ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کیخلاف کراچی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جبکہ او پی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چند روز قبل مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کیخلاف ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف3روز سے سراپا احتجاج ہیں، کراچی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ بدھ کوتیسرے روز بھی جاری رہا، ڈاکٹر عارف مصطفی کے قتل کیخلاف ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف او پی ڈیز کابائیکاٹ کیا، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عباسی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے ناظم آباد نمبر7میں مین روڈ پر نکل کر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی، مظاہرین کاکہناتھا کہ ڈاکٹرعارف مصطفی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیاجائے، قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :