محکمہ لائیوسٹاک کی ملی بھگت ، مضر صحت اور پانی والے گوشت کی سرعام فروخت

بدھ 24 دسمبر 2014 16:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) شہر اورگردونواح میں محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کی ملی بھگت سے مضر صحت اور پانی والے گوشت کی سرعام فروخت کی شکایات کے بعد ضلعی محکمہ لائیوسٹاک نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے چار قصابوں کے خلاف مقدمات درج اور مجموعی طور پر 620 کلو گرام گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر اورگردونواح میں محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کی ملی بھگت سے مضر صحت، ناقص غیر معیاری بیمار جانوروں اور پانی والے گوشت کی سرعام فروخت کا ایک عرصہ سے سلسلہ جاری ہے مقامی شہریوں نے شکایات کئی اس کی نشاندہی کی گذشتہ روز ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے اپنی زیر نگرانی ڈی ڈی او ڈاکٹر الله بخش کے ہمراہ روشن والا بائی پاس سمندری روڈ اور پل واہیلہ ڈجکوٹ میں چھاپوں کے دوران قصاب مستنصر اور سفیان کو ناقص اور غیر معیاری گوشت فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج اور ان کے قبضہ سے 120 کلو گرام گوشت قبضہ میں لے کر تلف کر دیا جبکہ دوسری کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی شاہ رخ نیازی نے ڈی ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر عطا سبحانی کے ہمراہ چھاپہ کے دوران ڈالہ نمبری ID-8847 میں تقریبا 500 کلو گرام بڑا گوشت فروخت کی غرض سے لے جانے والے دو قصابوں عباس اور لیاقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرا دیا ۔

متعلقہ عنوان :