سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

بدھ 24 دسمبر 2014 15:58

سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) امریکا نے دہشتگردوں کی سزائے موت پر عملدرآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ شدت پسندی ایک مشترکہ خطرہ ہے اور امریکا اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام سطح پر قریبی رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی میں ملوث افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کے مبینہ ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی ضمانت پر امریکا کو تشویش ہے، حکومتِ پاکستان نے یقین دلایا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو کو انصاف کی کٹہرے میں لایا جائے گا۔میری ہارف کا کہنا تھا کہ رواں سال ختم ہونے سے پہلے ہی امریکا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا، جس کے بعد افغناستان میں امریکا کا کردار صرف انسداد دہشت گردی کے تعلق کو برقرار رکھنا اور افغان فورسز کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ان کی تربیت کرنا رہ جائیگا۔

متعلقہ عنوان :