اقوام متحدہ نے اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے کی توثیق کر دی

بدھ 24 دسمبر 2014 15:55

جنیوا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے پر عمل در آمد کو ایک ’نئے باب‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اس کے نتیجے میں اسلحہ جنگی سرداروں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ تنظیموں تک نہیں پہنچ پائے گا۔

(جاری ہے)

اسلحے کی خرید و فروخت کرنے والی اربوں ڈالر کی تجارت کو منضبط کرنے والے اس معاہدے میں جنگی جرائم اور قتل عام کو فروغ دینے والوں کو ہتھیار فروخت کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔

ابھی تک 60 ممالک نے اس کی توثیق کی ہے جن میں دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ برآمد کرنے والا ملک امریکہ شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ واشنگٹن نے سنہ 2013 میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے لیکن اسے اب امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہے جہاں اس کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔دنیا میں اسلحے کی خرید و فروخت کرنے والے دیگر بڑے اور اہم ممالک جیسے چین، روس، بھارت اور پاکستان کے بھی اس پر دستخط ہونے باقی ہیں۔

متعلقہ عنوان :