شوہر نے دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی 6 بچوں کی ماں کا خنجر سے ناک کاٹ دیا ‘ خطرناک حالت میں خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا

بدھ 24 دسمبر 2014 15:00

شوہر نے دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی 6 بچوں کی ماں کا خنجر سے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) شوہر نے دوسری شادی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی 6 بچوں کی ماں کا خنجر سے ناک کاٹ دیا ‘ خطرناک حالت میں خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا شوہر موقع سے فرار ہوگیا بتایا گیا کہ تھانہ جھاوریاں کے علاقہ کوٹ مغرب کے رہائشی غلام مصطفیٰ دوسری شادی کرنا چاہا رہا تھا لیکن اس کی بیگم 40 سالہ شہانہ کوثر جو 6 بچوں کی ماں ہے اس کی شادی میں رکاوٹ بن رہی تھی جس پر گزشتہ روز غلام مصطفیٰ اور اسکی بیگم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر شوہر نے طیش میں آکر اپنی بیگم شہانہ کوثر کا خنجر سے ناک کاٹ دیا شہانہ کوثر کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ملزم غلام مصطفیٰ موقع سے فرار ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :