کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات‘ شہروں کے داخلی راستوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات

بدھ 24 دسمبر 2014 15:00

کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات‘ شہروں کے داخلی راستوں ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات‘ شہروں کے داخلی راستوں پر پولیس کے اضافی دستے تعینات‘ سرگودھا ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات‘ بم ڈسپوزل سکوارڈ کو بھی ہائی الرٹ رہنے اور گرجا گھروں کی چیکنگ کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت گئی ہے کہ وہ پٹرولنگ کیساتھ ساتھ گرجا گھروں کو آنیوالے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستوں کو بلاک کریں گرجا گھروں میں آنیوالے تمام افراد کی جامہ تلاشی اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے ہی گرجا گھروں میں آنے کی اجازت دی جائے گرجا گھروں کے چاروں اطراف میں ہر قسم کی پارکنگ کو ممنوع قرار دیا گیا ہے تمام بستی عیسائیوں کی سکیورٹی بھی فول پروف بنائی جائے آج 25 دسمبر شام کے اوقات میں بستیوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہونی ہیں جس پر تمام راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :