بھارتی فورسز کی ایک بار پھر پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ ‘ جوابی کارروائی پر دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں

بدھ 24 دسمبر 2014 14:03

بھارتی فورسز کی ایک بار پھر پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ ‘ جوابی ..

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ‘چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں ‘ فائرنگ کے تبادلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ‘ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا چناب رینجرز ذرائع کے مطابق سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے شہری آبادی اور چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ مسلسل پندرہ منٹ تک جاری رہی۔ بھارتی اشتعال انگیزی کا چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستانی علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :