سابق ایم پی اے حاجی غلام مصطفی بوزدار کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد

بدھ 24 دسمبر 2014 13:39

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) سابق ایم پی اے حاجی غلام مصطفی بوزدار کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی‘ تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان داریجو تھے۔ تفصیلات کے مطابق پنوعاقل کی سیاسی شخصیت سابق ایم پی اے حاجی غلام مصطفی بوزدار کی یاد میں غوثیہ پیٹرول پمپ کے سامنے بوزدار ہاؤس پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر جام اکرام اللہ خان داریجو تھے اور شہر کی سیاسی شخصیت اسد بوزدار‘ شبیر شیخ‘ گلام قادر شیخ‘ عبدالسمیع کلوڑ‘ ممتاز علی چنہ اور دیگر پی پی کارکنان نے شرکت کی جبکہ گھوٹکی ضلع کی مٹھور شخصیت سردار احمد خان پتفی‘ صوبائی وزیر جام مہتاب ڈھر‘ عبدالباری پتافی‘ غلام قادر بھٹو سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم حاجی غلام مصطفی بوزدار شہر اور پی پی کی اہم شخصیات تھی جنہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔