دادی بننا میرے لیے زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ‘ زیبا بختیار

بدھ 24 دسمبر 2014 12:39

دادی بننا میرے لیے زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا جسے کبھی فراموش نہیں کر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ دادی بننا میرے لیے زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا جسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، میں عام روایتی ساس کی طرح نہیں ہوں ، اپنی بہو کو بیٹی کی طرح رکھتی ہوں اور اپنے بیٹے اور بہو کی خوشگوار زندگی دیکھ کر بڑی خوش اور مطمئن ہوں ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زیبا بختیار نے کہا کہ فلم ” مشن 021“ کے بعد اب اپنی نئی فلم کی تیاریاں کر رہی ہوں ، میری فلم میں تمام کاسٹ نے بھرپور تعاون کیا ۔

(جاری ہے)

مگر بعض عناصر نے میری فلم کو ناکام بنانے کی کوشش کی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے نئے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تمام فنکاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دے کر کراچی آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں منتخب کیا ہے ۔ میں اپنے ووٹروں کی امید پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی ۔ یہ میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ پہلی مرتبہ کراچی آرٹس کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا ۔