پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک میں دوسری گلاس وال کورٹ منصوبہ کو حتمی شکل دیدی

بدھ 24 دسمبر 2014 11:38

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک میں دوسری گلاس وال کورٹ منصوبہ کو حتمی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) پاکستان سکواش فیڈریشن نے ملک میں دوسری گلاس وال کورٹ منصوبہ کو حتمی شکل دیدی‘ جس پر آئندہ چند دنوں میں کام شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے احکام کے مطابق پاکستان کے ساتھ پہلے سے صرف ایک گلاس وال کورٹ اسلام آباد میں موجود ہے اور انہیں دوسری گلاس وال کورٹ ایشین بیچ گیمز کے دوران پاکستان کو ملی تھی‘ حکام کے مطابق گلاس وال کورٹ تھائی لینڈ سے کراچی پہنچ گئی ہے جسے کراچی سے پشاور شفٹ کریں گے۔ جس پر آئندہ چند دنوں میں کام شروع کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :