پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ‘ ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل میں کھیلا جائیگا

بدھ 24 دسمبر 2014 11:38

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ‘ ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) ملک میں جاری11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کل جمعرات کوڈاکٹر محمد علی شاہ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل، کراچی الیکٹرک، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پی آئی اے، مسلم کلب چمن، کے پی ٹی، نیشنل بینک آف پاکستان، چمن افغان ایف سی، پاکستان ریلوے اور بلوچ کلب کوئٹہ شامل ہیں۔