آرمی سکول پر حملہ آوروں کی تعداد 7 تھی ، کوئی خود کش بمبار نہیں تھا : ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 23 دسمبر 2014 23:56

آرمی سکول پر حملہ آوروں کی تعداد 7 تھی ، کوئی خود کش بمبار نہیں تھا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2014ء) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر نے سانحہ پشاور میں 11 دہشت گردوں کے حملہ آور ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر ان خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول میں 11 دہشت گردوں کے حملہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ سکول پر حملہ 7 دہشت گردوں نے کیا اور ان میں کوئی بھی خود کش بمبار نہیں تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ حملہ کرنے والے ساتوں دہشت گرد مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں پاک فوج کی تحویل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :