بنگلہ دیش ، عدالت کا قتل اور ریپ کرنے کے سات الزامات پر سابق وزیر سید محمد قیصر کو سزائے موت دینے کا حکم
استغاثہ کا عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار ،………قیصر کے وکلاء فیصلہ کے خلاف اپیل کر ینگے
منگل 23 دسمبر 2014 23:35
ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) بنگلہ دیش میں ایک خصوصی عدالت نے 1971 میں پاکستان سے آزادی کی جنگ کے دوران قتل اور ریپ کرنے کے سات الزامات پر سابق وزیر سید محمد قیصر کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔خصوصی عدالت کے جج عبیدالحسن نے ڈھاکہ میں فیصلہ سناتے ہوئے چار مرتبہ عمر قید کی سزا دی ہے۔
(جاری ہے)
73 سالہ سید محمد قیصر پر الزام تھا کہ انھوں نے قیصر باہنی کے نام سے ایک آزادی مخالف فورس تشکیل دی تھی اور جنگ کے دوران پاکستانی فوج کی مدد کی تھی۔
محمد قیصر بنگلہ دیش کے سابق فوجی آمر محمد ارشاد کی حکومت میں زراعت کے وزیر مملکت رہ چکے ہیں اور وہ سزا سننے کے لیے منگل کو کمرہ عدالت میں موجود تھے۔استغاثہ نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے قیصر کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں الیکشن کے دوران مودی کی انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعوی عالمی سطح پرمسترد ہو گیا
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیاہے ، اقوام متحدہ
-
شمالی کوریا کا کروزمیزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.