خیبر پختونخوا میں پھانسی پانے والے سات قیدیوں کی رحم کی اپلیں مسترد

منگل 23 دسمبر 2014 23:33

خیبر پختونخوا میں پھانسی پانے والے سات قیدیوں کی رحم کی اپلیں مسترد

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے خیبر پختونخوا میں پھانسی پانے والے سات قیدیوں کی رحم کی اپلیں مسترد کر دی ہیں ۔ اپلیں مسترد ہونے کے بعد انہیں سزائے موت کی سزائیں اگلے ہفتے تک دیدی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات کے ذمہ دار ذرائع نے بتایاہے کہ صوبے کے مختلف جیلوں میں سات قیدیوں کی سزاؤں کی اپلیں صدر مملکت کے پاس موجود تھیں صدر مملکت کی جانب سے ساتوں اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایوان صدر سے صوبائی حکومت ، محکمہ داخلہ اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق اب بھی بارہ سے زائد اپلیں صدر مملکت کے پاس موجود ہیں تاہم صدر مملکت کی جانب سے ان اپیلوں کو آئندہ چند روزمیں مسترد کر دیا جائے گا ۔

پھانسی کی اپلیں مسترد ہونے کے بعد ذرائع کے مطابق ان کے رشتہ داروں کو بھی آگاہ کردیا ہے اور ان سے آخری ملاقاتوں کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا ۔