بورے والا،”سنگدلی یا مجبوری“ماں 9ماہ کے پھول جیسے بیٹے کو سخت سردی میں ہسپتال ..
تازہ ترین : 1
بورے والا،”سنگدلی یا مجبوری“ماں 9ماہ کے پھول جیسے بیٹے کو سخت سردی ..

بورے والا،”سنگدلی یا مجبوری“ماں 9ماہ کے پھول جیسے بیٹے کو سخت سردی میں ہسپتال میں لاوارث چھوڑ کر غائب

بورے والا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)”سنگدلی یا مجبوری“ماں اپنے 9ماہ کے پھول جیسے بیٹے کو سخت سردی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لاوارث چھوڑ کر غائب ہو گئی،ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو بچے کی اطلاع دیکر اُسے نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا،بچہ کی ذہنی و جسمانی حالت درست نہیں،ہسپتال ذرائع،تفصیلات کے مطابق آج ایک نامعلوم ماں اپنے9ماہ کے معصوم پھول جیسے بچے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا کے الڑا ساؤنڈ روم کے باہر بنچ پر چھوڑ کر غائب ہو گئی اور اُسکے ساتھ کپڑوں سے بھرا ایک شاپر بھی چھوڑ گئی کافی دیر ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال میں بچے کے کسی وارث کی تلاش کے بعد اُسے نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا ڈاکٹرز کے مطابق بچہ ذہنی و جسمانی طور پر مکمل صحت مند نہ ہے اور انتظامیہ نے اس بچے کی اطلاع پولیس کو بھی کر دی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن سعید احمد سیال موقع پر پہنچ گئے اور بچے کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔

وقت اشاعت : 23/12/2014 - 23:32:45

اپنی رائے کا اظہار کریں