افغانستان،کنڑ میں جاری آپریشن کے دور ان 151جنگجو مارے گئے ،

دنگم ضلع میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 100 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے، جنرل عبد الحسیب سید خیلی

منگل 23 دسمبر 2014 23:27

افغانستان،کنڑ میں جاری آپریشن کے دور ان 151جنگجو مارے گئے ،

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) افغانستان کے صوبہ کنڑ کے پولیس چیف کے ترجمان کے مطابق پاکستانی سرحد کے قریب گزشتہ 2 روز سے جاری لڑاکے دوران کم از کم 151 طالبان جنگجووٴں کو ہلاک کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل عبدالحبیب سیدخیلی نے کہا کہ دنگم ضلع میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 100 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی میں پاکستانی طالبان اور لشکر طیبہ کے جنگجووٴں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھڑپوں میں 17 غیر ملکی جنگجووٴں کی ہلاکت سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر ملکی مقامی جنگجووٴں کو مدد فراہم کررہے ہیں۔دنگم سرحد سے بہت قریب ہے اور عسکریت پسندوں کو سرحد عبور کرنے افغانستان آنا بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاررائیوں کے دوران احتیاط برت رہے ہیں تاکہ سویلین ہلاکتوں کو بچا جاسکے۔

دنگم پاکستان سرحد سے صرف چار کلو میٹر فاصلے پر واقع ہے۔ طالبان نے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کو مسترد کیا ہے تاہم انہوں نے اپنے تعداد نہیں دی۔ترجمان نے کہا کہ مقامی افراد سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کاررائیوں میں حصہ لے رہے ہیں تاہم اس میں پاکستانی فورسز یا کسی دیگر عالمی فورس حصہ نہیں لے رہی۔