پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے قومی ٹیم کی خامیوں کا اعتراف کرلیا ،

عالمی کپ میں گرین شرٹس کی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں ، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 دسمبر 2014 23:25

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے قومی ٹیم کی خامیوں کا اعتراف ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے قومی ٹیم کی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ میں گرین شرٹس کی اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریارخان نے قومی ٹیم کی کارکردگی میں عدم تسلسل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انہیں یقین ہے میگاایونٹ میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی ۔اس موقع پر شہریارخان نے ایک بار پھراعلان کیا کہ عالمی کپ میں کپتان مصباح الحق ہی ہوں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ عالمی کپ میں محمدحفیظ اور سعیداجمل دونوں کھیلیں۔شاہدآفریدی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بڑی ٹیموں کو پاکستان لانے کی کوشش کررہے ہیں توقع ہے کہ جلد کوئی کامیابی ملے گی۔