امید ہے سعید اجمل اور محمد حفیظ ٹیسٹ پاس کرلیں گے،شہر یار خان،

شاہدآفرید ی کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا اپنا ہے،مصباح الحق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،چیئرمین پی سی بی

منگل 23 دسمبر 2014 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ ٹیسٹ پاس کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہدآفرید ی کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ۔مصباح الحق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ کراچی میں منگل کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ ورلڈ کھیلیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی خدشا ت کے باعث بڑی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کو تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوشیش کررہے ہیں کہ آنے والے سالوں میں بڑی ٹیمیں پاکستان آئیں ۔شہریار خان نے کہا کہ ون ڈے میں قومی کرکٹ مضبوط نہیں تاہم ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف ہماری کارکردگی بہتر ہوگئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد لڑکیوں کو کرکٹ کی طرف مائل کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام شہروں میں لڑکیوں کے لئے گراونڈ بنائیں جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :