سانحہ پشاور قومی المیہ ہے ،واقعہ نے پوری قوم کو غمزہ اور دکھی کردیا ہے ،ظاہر شاہ طورو

منگل 23 دسمبر 2014 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور قومی المیہ ہے اس واقعہ نے نہ صرف پوری قوم بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کو غمزہ اور دکھی کردیا ہے اور پوری دنیا اس واقعہ پر سوگوار ہے ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں ان حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کا دہشتگردوں کے خلاف ایک نکتہ پر متفق ہونا خوش آئند ہے سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کرلیا ہے اور پوری قوم مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج سے بھرپور تعاون کیا جائیگا یوقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں ہم سب کو متحد کو دہشتگردی کی ناسور کوملک سے ختم کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے طورو مردان میں اپنی رہائش گاہ پرسانحہ پشاور کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں طورو کے سیاسی وسماجی کارکنوں کے علاوہ علاقہ کے مشران اور ہر مکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم طلباء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں تقریب سے بابو فقیر محمد اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے معصوم طلباء پر حملے کو وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی اور کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے اور اس واقعہ پر آج پوری دنیا غمزدہ ہے اس موقع پر ایک مشترکہ قرارداد میں واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا آخر میں ممتازعالم دین مولانا محمد یونس نے سانحہ پشاور کے شہد ا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی

متعلقہ عنوان :