پشاور ،حکومت نے جیل خانہ جات پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں

منگل 23 دسمبر 2014 23:18

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے جیل خانہ جات پولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔ جبکہ جیلوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمر جنسی نافذ کر دی ہے جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کے خطرات کے باعث محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری کاروائی کے لئے حساس ترین جیلوں میں کوئیک رسپانس کے دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حساس ترین جیلوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فل پروف سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے ۔ جیل خانہ جات ذرائع نے بتایا ہے کہ حساس ترین جیلوں میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں ۔ جبکہ جیل پولیس اہلکاروں کو ہنگامی بنیادوں پر جدید اسلحہ کی فراہمی بھی شروع کر دی ہے ۔ جبکہ بعض جیلوں کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :