عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزم کو پانچ سال قید اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا

منگل 23 دسمبر 2014 23:17

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)انسداد دہشت گردی مردان کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ملزم کو پانچ سال قید اور جائیداد کی ضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ملزم ضیاء الدین عرف ملا ولد امین اللہ سکنہ نرے بانڈہ دبئی اڈہ کو گرفتار کیاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم سے دو عدد ھینڈ گرینیڈز، دھماکہ خیز مواد، سیفٹی فیوز ، ڈیٹو نیٹراور بال بیرنگ برآمد کئے تھے۔ تفتیش کے دوران ملزم نے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ منگل کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو پانچ سال قید اور ضبطی جائیداد کی سزا کا حکم جاری کیا ہے۔