پاکستان کے لئے جاسوسی کا الزام،بھارت میں پانچ مقامی اور ایک سری لنکن باشندہ گرفتار

منگل 23 دسمبر 2014 23:13

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) بھارت میں پانچ مقامی اور سری لنکن باشندے کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یہ بات لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پراتھی بھائی چوہدری نے اپنے جواب میں کہا کہ رواں سال چھ افراد کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ملک میں جاسوسی سے نمٹنے کیلئے مربوط اور کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل کررہی ہے جس کے تحت سرحدوں پر نگرانی کا کام بھی سخت بنایا گیا ہے تاکہ غیر قانونی نقل وحرکت روکی جاسکے جبکہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کے اداروں کے درمیان رابطوں کو بھی بہتر بنایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :