محمد نگر ، کورٹ میرج پر اقدام قتل کی دھمکیاں ، پسند کی شادی کرنے والے کی والدہ کو لڑکی کے بدلے اغوا کر لیا گیا

منگل 23 دسمبر 2014 23:09

محمد نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) کورٹ میرج کرنے پر اقدام قتل کی دھمکیاں ۔ پسند کی شادی کرنے والے لیاقت علی کی والدہ کو لڑکی کے بدلے اغوا کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع ماڑی ہزار کے رہائشی لیاقت علی ولد شاہ محمد نے اپنے ہی گاوٴں کی لڑکی لبنیٰ حسن سے کورٹ میرج کر لی ۔

(جاری ہے)

جس کی رنجش میں لبنیٰ کے والد حسن ولد روم قوم میر عالم نے اپنے داماد لیاقت علی کی والدہ بشیراں بی بی زوجہ شاہ محمد کو 8 مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی اُٹھا لیا ۔

اور لیاقت کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی واپس کر دو اور اپنی والدہ کو لے جاوٴ۔لیاقت علی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے اُسے اور اُس کی بیوی کو شدید جانی خطرہ لاحق ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مجھے قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :