شوہر کی دوسری شادی پر کویتی بیوی کا انوکھا انتقام!!!

منگل 23 دسمبر 2014 22:59

شوہر کی دوسری شادی پر کویتی بیوی کا انوکھا انتقام!!!

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) ایک عورت کیلئے اپنی سوتن کو برداشت کرنا بہت مشکل کام ہے، کچھ بھی ہوجائے، کسی بھی طرح سے بیوی اپنے خاوند پر غصہ ضرور نکال لیتی ہے. عرب معاشرے میں عربی چار چار شادیاں کرنے کے عادی ہیں، لیکن انکی خواتین اپنے خاوندوں سے کسی نہ کسی طرح اسکا بدلہ ضرور لے لیتی ہیں.

(جاری ہے)

ایسا ہی واقعہ پیش آیا کویت میں، جہاں پہلی بیوی نے اپنے شوہر سے دوسری شادی کرنے کا انوکھا بدلہ لے لیا...

اُس عورت نے اپنی خاوند کی کروڑوں مالیت کی مہنگی ترین گاڑی "پورشے" پر کچھ اس انداز میں تیز دھار آلے سے نشانات لگائے کہ وہ شخص ساری عُمر یاد رکھے گا. اسکے ساتھ ساتھ اُس نے گاڑی پر تیز دھار آلے سے "دوسری شادی مبارک" کے الفاظ بھی لکھ دئیے... یقینا یہ سب اُس شخص کیلئے بہت ندامت کا باعث ہوگا، اور ایسے تمام مردوں کیلئے بھی باعث تشویش ہوگا جو دوسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں!!.