برسلز : بیلجیئم کے وزیراعظم پرفرنچ فرائز اورمایونیز سے حملہ،

حملے میں خاتون نے جو ہتھیار استعمال کیے وہ مہلک تو نہیں البتہ مزیدار ضرور تھے ، وزیراعظم نے ان تابڑ توڑ حملوں کا ہنستے مسکراتے دفاع کیا

منگل 23 دسمبر 2014 22:55

برسلز : بیلجیئم کے وزیراعظم پرفرنچ فرائز اورمایونیز سے حملہ،

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) برسلز میں فرنچ فرائیز اور مایونیز کو ہتھیار بناکر ایک خاتون نے اپنے وزیراعظم پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ تاجر کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے ، بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم مائیکل چارلس پر ایک خاتون نے اچانک حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

اس حملے میں خاتون نے جو ہتھیار استعمال کیے وہ مہلک تو نہیں البتہ مزیدار ضرور تھے ، خاتون نے اپنے وزیراعظم پر پہلے مایونیز کا وار کیا ، وزیراعظم ابھی اس سے سنبھلے نہیں کہ ان پر فرنچ فرائز پھینک دی ، بیلجیئم کے وزیراعظم نے ان تابڑ توڑ حملوں کا ہنستے مسکراتے دفاع کیا ، حملہ آور خاتون جس نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا ، وزیراعظم کااور تو کچھ نہ بگار سکی البتہ ان کا کوٹ ضرور خراب کردیا ، جسے تبدیل کرنے کے بعد چارلس مائیکل دوبارہ خطاب کرنے پہنچ گئے۔

بیلجیئم کے وزیراعظم نے اس واقعے پر زیادہ ٹینشن نہیں لی ، شاید یہی سوچ کر کے بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔