نائیجیریامیں 2 بم دھماکے ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

منگل 23 دسمبر 2014 22:55

ابو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)نائیجیریا میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بم دھماکے نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر گومبے میں ایک بس اسٹیشن اور مارکیٹ میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد اسٹیشن پر موجود بسوں کے قریب رکھے گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی۔