سابق باکسر محمد علی کی طبیعت سنبھل گئی،

نمونیہ کا شکار ہونے والے محمد علی جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیے جائیں گے، باب گونیل

منگل 23 دسمبر 2014 22:53

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)معروف سابق باکسر محمد علی صحت یابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ان کے ایجنٹ باب گونیل نے بتایا کہ نمونیہ کا شکار ہونے والے محمد علی جلد ہی ہسپتال سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بہتر سالہ سابق باکسر کو تین روز قبل نمونیہ کی ہلکی سی شکایت کے بعد امریکی شہر لْوئیس وِل کے ایک ہسپتال میں داخل کراویا گیا تھا۔ باب گونیل کے بقول محمد علی تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔