گوانتاناموبے کیلئے امریکی نمائندے کلفورڈ سلوان اچانک عہدے سے مستعفی ہوگئے

منگل 23 دسمبر 2014 22:48

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء )گوانتاناموبے جیل کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گوانتاناموبے کیلئے امریکی سفیر کلفورڈ سلوان نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اٹھارہ ماہ تک اس عہدے پرذمہ داریاں نبھانے کے بعد انہوں نے واشنگٹن واپس آکر قانون کی پریکٹس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کلفورڈ کا اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہونے کا یہ امکان ہوسکتا ہے کہ وہ قیدیوں کی جیل سے دوسرے ممالک میں تیز رفتار منتقلی کے خواہاں تھے تاہم امریکی حکومت مسلسل اس معاملے میں تاخیر کررہی تھی ۔