لاہور، ڈی آئی جی آپریشنزکا امن و امان کے حالات کے پیش نظر بیرون ملک جانے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کریکٹرسرٹیفکیٹ کے اجراء کا حکم

منگل 23 دسمبر 2014 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ملک میں موجود امن و امان کے حالات کے پیش نظر بیرون ملک جانے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کریکٹرسرٹیفکیٹ کے اجراء کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والے سائلین اپنے مکمل کوائف دفتر ڈی آئی جی آپریشنز یا گلبرگ فسلیٹیشن سنٹرمیں جمع کرواسکتے ہیں جو 10 یوم کے دورانیہ میں مکمل ویری فکیشن کے بعد سائل کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجراء کیا جائیگا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی سائل کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آئے اس کی مکمل ویری فکیشن کے بعد کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہاکہ یہ اقدامات ملک میں حالیہ دہشتگردی اور پشاور واقعہ کے بعد کئے جا رہے ہیں تاکہ امن و امان میں فضاء کو برقرار رکھا جا سکے ۔

کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کی خاطر آنے والے تمام سائلین کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے جس کی ہر مہینے رپورٹ پیش کی جائے۔ تمام سائلین کو باقاعدہ ٹریکنگ آئی ڈی کے ساتھ پراسیس کے تحت کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔انہوں نے سختی سے حکم دیا کہ کسی بھی سائل کا بغیر ویری فکیشن کریکٹر سرٹیفکیٹ نہ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :