لاہور، پنجاب بھر کی جیلو ں میں بند دہشت گرداور کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کے سیلوں کی دن میں تین بار تلاشی شروع

منگل 23 دسمبر 2014 22:21

لاہور، پنجاب بھر کی جیلو ں میں بند دہشت گرداور کالعدم تنظیموں کے کارکنوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پنجاب بھر کی جیلو ں میں بند دہشت گرداور کالعدم تنظیموں کے کارکن جہاں بند ہیں ان سیلوں کی دن میں تین بار تلاشی شروع کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق کہ جیل انتظامیہ کو ایسے شواہد ملے تھے کہ جیلوں میں بند دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے متحرک کارکنوں نے جیل سے باہر دہشت گردی کی کارروائیاں کروانے کے لئے مدد کی اور خصوصا سانحہ پشاور کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں میں جہاں سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے وہاں جیلوں میں بند دہشت گرد قیدیوں اور حوالاتیوں کے سیلوں کی صبح ، دوپہر اور شام کو تلاشی لینا شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :