زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، جس سے چاہوں مل سکتا ہوں: امین فہیم

منگل 23 دسمبر 2014 22:20

زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، جس سے چاہوں مل سکتا ہوں: امین فہیم

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ان کے سابق صدر آصف علی زرداری سے کوئی اختلاف نہیں مگر پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی ہے۔

(جاری ہے)

ہالا میں سروری جماعت کے اجلاس سے پہلے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صدر کی حیثیت سے جس سے چاہوں مل سکتا ہوں۔ پرویز مشرف سے ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی صورتحال کو عوام مجھ سے بہتر جانتے ہیں۔ سندھ میں کسی وزیر کو فیصلوں کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والے بڑے بڑے لوگ زیرو ہوگئے اور اب بھی کوئی اسے چھوڑے گا تو زیرو ہو جائے گا۔ میں پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑ رہا۔

متعلقہ عنوان :