بشام ،داموڑی ،شانگلہ میں پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا ، اہم رہنماوؤں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

منگل 23 دسمبر 2014 21:57

بشام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) داموڑی ،شانگلہ میں پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا اہم رہنماوؤں کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ، داموڑی شانگلہ کے پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور اہم رہنماوؤں کی قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ سے ملاقات اور قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان۔ڈنڈہ ڈاموڑی کے پیپلزپارٹی کے دیرینہ اور اہم رہنماوؤں پر مشتمل وفد کی بخت مند شاہ،سید قدیم ، سید حبیب شاہ، سید رفیق شاہ اور سید قیوم شاہ کی قیادت میں الپوری میں قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر قومی وطن پارٹی شانگلہ کے رہنماء حاجی زمین گل،موسٰی خان غوربندی ، سرنزیب خان اور سلطان روم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

متوکل خان ایڈووکیٹ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے نے کہا کہ نے شانگلہ کی تعمیر ترقی پر نام نہاد نمائندوں نے کوئی توجہ نہ دی ہے اور شانگلہ کے عوام ہمیشہ جھوٹے وعدوں پر ٹرخائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اقتدار میں اکر داموڑی اور شانگلہ کے دیگر پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے میں کوئی دقیقہ فدگذاشت نہیں کریگی اور قومی وطن پارٹی پختونوں کو انکے حقوق دلاکر دم لیگی۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ کی تعمیر وترقی آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی مرہون منت ہے اورآفتاب آحمد خان شیرپاؤ پختونوں کے حقیقی مسیحا اور مخلص رہنماء ہے ۔ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملی رہبر افتاب آحمد خان شیرپاؤ اور متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی قیادت میں ہر قسم قربانی دینے کا عہد کیا۔ اس موقع پر متوکل خان ایڈووکیٹ،حاجی زمین گل،موسٰی خان غوربندی ، سرنزیب خان اور سلطان روم ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے قومی وطن پارٹی مزید مظبوط ہوجائیگی ۔

متعلقہ عنوان :