برائٹ فیوچراکیڈمی سدھارکے زیراہتمام سانحہ پشاورکے شہداء سے اظہاریکجہتی کے لئے شمعیں روشن

منگل 23 دسمبر 2014 21:50

سدھار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) برائٹ فیوچراکیڈمی سدھارکے زیراہتمام سانحہ پشاورکے شہداء سے اظہاریکجہتی کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔تقریب میں شہداء کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔مقرب الٰہی ،خالق حسین،محمدعلی اوردیگرنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشاورمیں معصوم بچوں پر دہشت گردوں کے ظلم نے پوری قوم کواکٹھاکردیاہے۔

(جاری ہے)

سیاسی وسماجی جماعتوں کااختلافات بھلاکر ایک ہونا دہشت گردوں کوانجام تک پہنچانے کاپہلاقدم ہے۔علمائے کرام نے فرقہ واریت کوبالائے طاق رکھ کر دہشت گردوں کے غیراسلامی وغیرانسانی رویہ پرکھل کر مذمت کااظہارکیاہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اوراس وقت تک ہماری جدوجہدجاری رہے گی جب تک دہشت گردوں کاصفایانہیں ہوجاتا۔اس موقع پر ہرطبقہ کے افراد موجود تھے جنہوں نے فضل چوک میں شمعیں روشن کیں اورقاری عبدالوحید سیالوی نے شہداء کے لئے دعاکروائی۔