مشکل وقت میں ارباب اقتدار کو اپنے جذبات پر کنٹرول کرنا چاہیے،مولانا محمود الحسن قاسمی ،

بعض لوگ اپنے مسلکی اختلاف کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمرانوں کو جذباتی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں ، سیکرٹری جنرل جے یو آئی نظریاتی

منگل 23 دسمبر 2014 21:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ مشکل وقت میں ارباب اقتدار کو اپنے جذبات پر کنٹرول کرنا چاہیے بعض لوگ اپنے مسلکی اختلاف کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمرانوں کو جذباتی کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلکی اور سیاسی اختلاف کو مد نظر رکھ کر علماء دیوبند اور ان مدارس کے خلاف وہ قوتیں جنکا اس ملک کے آزادی میں کوئی کردار نہیں یک زبان ہوئے ہیں پاکستان کے بنانے میں عوام شیر احمد عثمانی سے لیکر علامہ ظفر عثمانی تک علماء دیوبند کا جو کردار ہ ے اور اس ملک بقاء استحکام کیلئے ہزاروں علماء شہید ہوئے مفتی نظام الدین سے لیکر مولانا یوسف لدھیانوی تک لیکن ہر موقع پر ہم نے کہاکہ یہ ہمارا ملک ہے اسکی تحفظ کی ہم نے قسم اٹھائی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے جس طرح اسکول اور کالج پر حملہ کرنا غیر شریفی اور غیر اسلامی میں ہے اس طرح بچوں اور خواتین پر آپریشن کرنا بھی غیر شریعی اور غیر اسلامی ہے انہوں نے کہ ضرورت یہ ہے کہ ہم اپنے اصل دشمن کو پہنچانیں ہمارے اصل دشمن قرانی علوم کی روشنی میں امریکہ اسرائیل اور بھارت ہے لیکن بدقسمتی سے ہم اپنے دشمنوں کے اشاروں پر اپنے لئے مزید دشمن پیدا کرنے میں مصروف ہے ۔