تھرپارکر میں مفت گندم کی فراہمی کے پانچویں مرحلے میں 129973گندم کی بوریوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ،

متاثرہ علاقے میں کمبلوں ، مچھردانیوں ، حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے کھجور کی مفت تقسیم کا عمل بھی 8دسمبر سے جاری ہے

منگل 23 دسمبر 2014 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ضلع تھرپارکر میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں میں مفت گندم کی فراہمی کے پانچویں مرحلے میں رواں ماہ 18دسمبر سے 129973گندم کی بوریوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ علاقے میں کمبلوں ، مچھردانیوں ، حاملہ خواتین اور بچوں کے لئے کھجور کی مفت تقسیم کا عمل بھی 8دسمبر سے جاری ہے ۔ یہ اعداد و شمار وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں بتائے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ مفت گندم کی تقسیم کے پانچویں مرحلے میں تعلقہ مٹھی میں 22992گندم کی بوریاں، تعلقہ اسلام کوٹ میں 20763، تعلقہ ڈیپلو میں 22195، تعلقہ چھاچھرو میں 22793، تعلقہ ڈالھی میں 20333اور تعلقہ ننگرپارکر میں 20897گندم کی بوریاں 5662خاندانوں میں تقسیم کی جائینگی جبکہ 18دسمبر سے اب تک گندم مفت تقسیم کی جاچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ تھرپارکر کے متاثرہ علاقے میں مفت گندم کی تقسیم کے پہلے مرحلے میں 126790گندم کی بوریاں ، دوسرے مرحلے میں 126484، تیسرے مرحلے میں 126735 جبکہ چوتھے مرحلے میں 129537گندم کی بوریوں کی تقسیم کا عمل پانچویں مرحلے کے آغاز سے پہلے مکمل ہو چکا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ گندم کی مفت تقسیم کے علاوہ حکومت سندھ نے حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے اور انہیں توانائی والی غذائیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 36160کمبل ، 30000مچھردانیاں ،2کلوگرام وزنی 36237 کجھور کے پیکٹس PDMAکے ذریعے پہنچائے گئے ہیں۔جن کی تقسیم 8دسمبر سے جاری ہے۔جس کے تحت 19301کمبل ، 15381مچھردانیاں اور 17796کجھور کے پیکٹس تھرپارکر کے متاثرہ خاندانوں میں 23دسمبر 2014تک تقسیم کئے جاچکے ہیں۔جبکہ باقی امدادی اشیا ء کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :