کراچی، پولیس کی مختلف کارروائیاں،56 ملزمان گرفتار ،قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ..
تازہ ترین : 1

کراچی، پولیس کی مختلف کارروائیاں،56 ملزمان گرفتار ،قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے بعد 56 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83 چھاپہ مار کارروائیوں اور 4 پولیس مقابلوں کے بعد 56 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 14 قاتل، 1 دہشت گرد، 1 ڈکیت، 21 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے، 13 منشیات فروش، 4 مفرور اور 16 دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 38 ٹی ٹی پستول، 1 ہینڈ گرینیڈ، 4205 گرام چرس اور شراب کی 34 بوتلیں برآمد ہوئیں۔

وقت اشاعت : 23/12/2014 - 21:23:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں