ریونیوبورڈ بلوچستان میں فی الفوراصلاحات کو نافذ کیا جائے،جعفر خان مندوخیل ،

اصلاحات کے نفاذ میں رکاوٹ بننے والے افسران کو فارغ کردیا جائیگا،محکمہ سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے، وزیر ریونیو و ایکسائز بلوچستان

منگل 23 دسمبر 2014 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ بلوچستان کے صدر وصو بائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ریونیوبورڈ بلوچستان میں فی الفوراصلاحات کو نافذ کیا جائے جو بھی آفیسر اصلاحات کے نفاذ میں رکاوٹ بنے گا یا ناکام ہوگاانہیں فی الفور فارغ کردیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ ریونیو بورڈ بلوچستان کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر محکمہ ریونیو بورڈ کے تمام حکام نے اجلاس میں شرکت کی جعفرمندوخیل نے اجلاس میں ہدایت کی کہ اصلاحات کو بلاتاخیر لاگو کیا جائے تاکہ محکمہ سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے ہم نے اصلاحات کو ہر قیمت پر لاگو کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اس سلسلے میں ہم یہ بھی فیصلہ کرچکے ہیں کہ اصلاحات کی راہ میں رکاوٹ آفیسران کو محکمہ ریونیو بورڈ سے ہٹادیاجائیگا انہوں نے کہا کہ محکمہ کے کچھ آفیسران کے نااہلی کی وجہ سے تاخیر ہورہا ہے مگرہم نے ایک بہترین اصلاحاتی نظام وضع کیا ہے جس کی نفاذ سے بلوچستان میں ایک شفاف ریونیو بورڈ سسٹم قائم ہو گا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پورے پاکستان میں یہاں پر ایک بہترین اصلاحات پر مبنی ریونیو سسٹم لاگو ہو جائیگا اجلاس کے دوران صوبائی وزیر نے سخت برہمی کا اور ناراضگی کا اظہار کیا کہ سسٹم کو کیوں ابھی تک لاگو نہیں کیاجاسکا ہے اور عوام کے ریلیف کیلئے جو فیصلے ہم نے کئے ہیں ان پر عملدرآمد میں تاخیر ہورہی ہے اور میں واضح کرنا چاہتاہوں کہ اب یہ تاخیر برداشت سے باہر ہوچکا ہے اس سے پہلے کہ ہم کوئی ایکشن لیں تاخیر کے ذمہ دار آفیسران خود عزت سے چلے جائیں جعفرمندوخیل نے کہاکہ اصلاحات کے تحت ہم ایک ایسا کمپیوٹرائزڈ سسٹم لارہے ہیں جس میں زمین خریدنے اور بیچنے والے کے تمام ڈیٹا بمع ان کی تصویر اس سسٹم میں موجود ہو گا اور یہ سسٹم نادرا سٹائل ہو گا جس کا بنیادی مقصد محکمہ ریونیو بورڈ اور تحصیلوں میں ہونے والی جاری کارروائیوں کو روکنا ہے جعفرمندوخیل نے کہاکہ جوریٹ ٹیبل بنایاگیا ہے وہ نافذ العمل ہے اس پر سختی سے عملدرآمد کرائینگے تاکہ پٹوار راج کا مکمل خاتمہ ہوسکیں ہم ریٹ ٹیبل میں مزید کمی لائینگے جو زمینوں کے ریٹ زیادہ ہے اسے کم کرینگے اور ٹیکس میں بھی کمی لائی جائیگی ہم 11فیصد کو5فیصد پر لانے کی سفارش کرینگے جعفرمندوخیل نے کہاکہ تحصیلوں میں ایک ایسا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں تاکہ تین دن کے اندر اندر تمام کام انجام دیا جایا سکے اگر لوگوں کے کاموں میں تاخیر ہو گی تو یاد رکھا جائے کہ متعلقہ پٹواری کیخلاف کارروائی ہو گی ہم منسٹر‘کمشنر اور تحصیلدار راج کا خاتمہ کرینگے جعفرمندوخیل نے کہاکہ تحصیلوں میں زمینوں سے متعلق نقد پیسے والا سسٹم و چالان ختم کردیا گیا ہے اور رقم اب بینک میں چالان کے ذریعے جمع کیا جائیگا جس سے کمیشن و کرپشن دائمی طور پر ختم ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :