دور حاضر میں بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا، ،ترجمان مسلم لیگ (ن) بلوچستان،

نواب ثناء اللہ زہری کے کارواں میں شامل دوست کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، بیان

منگل 23 دسمبر 2014 21:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) مسلم لیگ (ن)خضدار کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی اور پارٹی کو نقصان دینے اور پارٹی قائدین کے خلاف لب کشائی کرنے پر غلام مصطفی موسیانی نذیر احمد زہری عبدالستار لانگو عبدالوہاب سمالانی اور ان کے دیگرساتھیوں کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ ان افراد کا مسلم لیگ (ن)سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری کے کارواں میں شامل دوست کسی کے بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے کیونکہ دور حاضر میں بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہوچکاہے ایسے بلیک میلروں کا مسلم لیگ (ن)اور نواب ثناء اللہ زہری کے کارواں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :