طالبان دہشت گردوں کی بربریت نے قوم کو متحد کر دیا ،پوری دنیا ان پر تھوک رہی ہے،نعیم احمد،

سیاستدان ،افواج پاکستان مضبوط ارادے کیساتھ دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر ایک زبان ہو چکے ہیں

منگل 23 دسمبر 2014 21:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) متحدہ عمران فاروق کے بانی رہنماء نعیم احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ طالبان دہشت گردوں کی بربریت نے قوم کو متحد کر دیا اور پوری دنیا ان پر تھوک رہی ہے، اتنا بڑا صدمہ اٹھانے کے باوجود عوام اس بات سے مطمئن ہیں کہ ملک کے سیاستدان اور افواج پاکستان مضبوط ارادے کے ساتھ دہشت گردوں کا صفایا کرنے پر ایک زبان ہو چکے ہیں اس عزم پر یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا قومی یکجہتی برقرار رکھنے کے لیے کہ ہر انسان دشمن، قاتل،دھشتگرد کو بلہ امتیاز تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ قانون کی حکمرانی قائم ھوسکے انہوں نے کہا قوم کی اس یکجہتی سے فائدہ اٹھاتے ھوے اج ہماری افواج اور سیاستدانوں کوکراچی ہمارے ملک کی معشت پر جو سامراجی ناگ کنڈلی مارے بیٹھا ھے اسکا بھی فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ دہشتگردی کی ابتدا یہی سے شروع کی گئی کون نہی جانتا علما،صحافی،دانشوروں،وکلا اور سرکاری اہلکاروں،پولس افسران،رنجرز اہلکار کی ایک طویل فہرست ھے جو الطاف حسین کے انڈرورلڈ کی دہشتگردی کا شکارھوے اج یہ سلمان رشدی اور فتنہ قادیانی کے حمایتی لال مسجد جلانے اور گرانے کی باتیں کر رہے ہیں مقصد فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کے سوا کچھ نہی عوام انکی سازشی ذہنیت سے بخوبی وقف ھو چکے ہیں انہوں نے کہا اج کے حالات کے تناظر میں اپنی زندگی کا ایک تلخ واقعہ عوام کے گوشگزار کرنا ضروری سمجھتا ھوں 1996 جون میں جب میرے ساتھیوں اور پارٹی رہناں کے دباں پر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا انکا کہنا تھا کارکنان کے ساتھ پارٹی کی طرف سے بڑا ظلم ھو رہا ھے اور انہیں زبردستی انڈیا کمانڈو ٹرینگ کے لیے بھیجا جارہا ھے اپ ہی انہیں روک سکتے ہیں سفری انتظام ھونے کے بعد میں تھائی لینڈ بنکاک پہنچا اور کارکنان کے حالات دیکھے ان سے انٹرویو کیے وہ پھوٹ پھوٹ کر روے سب نے کہا پاکستان میں ہماری زندگی کو خطرہ ھے لیکن ھم انڈیا نہی جانا چاہتے اس دوران صولت مرزا کے بھائی نصرت علی خان نے بھی مجھ سے ملاقات کی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ صولت مرزا کو انڈیا بھیج دیا گیا ھے کسی بھی طرح اپ اسے واپس لایں میں نے انہیں سمجھایا کہ مجھے ان نوجوانوں کو بچانا بہت ضروری ھے جو بدحالی میں بھی انڈیا جانا نہی چاہتے صولت جا چکا ھے اسے لانا میرے بس سے باہر ھے میں سمجھتا ھوں صولت مرزا کا خاندان اج جن حالات سے گزر رہا ھے ایسے حالات میں نصرت علی خان میرے اس انکشاف سے نہ برامانے گے نہ ہی انکار کرینگے کیونکہ اج ان پر جو حالات ہیں اس کا برائے راست زمیدار الطاف حسین ہی ہیں. انہوں نے کہا یہ اور بات ھے کہ جنہوں نے مجھے اس کام کے لیں راضی کیا کوئی بھی میرے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا اس کی وجہ اور انکے نام وقت آنے پر قوم کے سامنے ضرور لیکر آں گا آخر میں انہوں نے جنرل رحیل شریف صاھب ،وزیراعظم نواز شریف صاھب اور تمام سیاسی رہنماں سے اپیل کی کہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید کو بے شک لندن میں قتل کیا گیا لیکن وہ ایک پاکستانی شری،ممبر قومی اسمبلی اور قائد حزب اختلاف بھی رہ چکے تھے انکے قاتل پاکستان میں گرفتار ہیں انکے قاتلوں کو برطانیہ حوالگی میں اگر کوئی قانونی مسلہ درپیش ھے تو قتل کے اصل پلاٹنگ کرنے والوں کو برطانیہ سے منگا جائے جس طرح فضل اللہ کو افغانستان سے منگا گیا ھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :