حکومت کس آئین اور قانون کے تحت سرکای محکموں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے ،پشاورہائیکورٹ،
عدالت نے بنیادی صحت مراکز کی ممکنہ نجکاری روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، صوبائی حکومت کو نوٹس جاری ،جواب طلب
منگل 23 دسمبر 2014 20:55
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ حکومت کس آئین اور قانون کے تحت سرکای محکموں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے کیا حکومت خود سرکاری اداروں کو نہیں چلا سکتی عدالت عالیہ نے بنیادی صحت مراکز کی ممکنہ نجکاری روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔
(جاری ہے)
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالطیف اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسین احمد ہارون کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے بنیادی صحت مراکز کی نجکاری اور اسے این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے جو کہ درست اقدام نہیں ہے کیونکہ اس سے غریب عوام کو ملنے والی طبی سہولیات مزید مہنگی ہو جائیں گی ۔
پشاورہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے قرار دیا کہ حکومت کس آئین اور قانون کے تحت سرکای محکموں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے کیا حکومت خود سرکاری اداروں کو نہیں چلا سکتی اور عدالت نے بنیادی صحت مراکز کی ممکنہ نجکاری روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا جب کہ صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.