پشاور،انسداد دہشتگردی عدالت نے بھاری مقدارمیں اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

منگل 23 دسمبر 2014 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے بھاری مقدارمیں اسلحہ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نمبر 3نے ملزم اجمیر خان ولد جہانزیب ساکن قمر خیل درہ آدم خیل کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت کی استغاثہ کے مطابق ملزم کو متنی پولیس نے کار نمبر lzl651میں روک کر تلاشی لینے پر کار سے دو بوری اسلحہ بر آمد کرکے گرفتار کیا ملزم کی جانب سے دائر ضمانت درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر درخواست خارج کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :