الہدی اسلامی بینکاری نے یوگنڈا میں بزنس آپریشن کا آغاز کردیا

منگل 23 دسمبر 2014 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)الہدی مرکز برائے اسلامی بینکاری واقتصادیا ت نے یوگنڈا میں بنکاری وار اقتصادیات کے شعبہ جات میں شراکت داری کی ہے جس کا مقصد یوگنڈا میں بنکنگ اور فنانس کو متعارف کروانا ہے ۔ یوگنڈا ٹیکنالوجی اینڈاینڈ جدت طرازی کے ایسوسی ایٹس پروفیسر ڈاکٹر فلورینس ٹوشابے نے کہا کہ ہماری الہدی کیساتھ شراکت داری میں اسلامی بینکاری کا فروغ ہوگا اور یہ ادارہ 2015میں اپنے بزنس آپریشن کا آغاز کردے گا۔

انہوں نے مذید کہا کہ یوگنڈا میںUTAMUکے تحت تمام یونٹں کو ٹریننگ اورورکشاپس کانفرنس اور سیمینار ودیگر پروگرام کا انعقاد سے مذید ترقی دی جائے گی ۔الہدی کے ہیڈ سینئر منیجمنٹ عمران گل خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ الہدی اور یوگنڈا ٹیکنالوجی اینڈمنیجمنٹ یونیورسٹی میں تعاون اسلامی بنکاری اور فنانس کے شعبہ جات میں یوگنڈاکے بینکنگ عملہ کو پیشہ ورانہ ٹریننگ اور اآگاہی فراہم کریگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ یہاں پہلی ٹریننگ جنوری 2015کے اختتام پر شروع کی جائے گی اور اس معاملے میں اب مسلمان زیادہ متحرک ہوچکے ہیں کہ ان ممالک کے بنکاری معاملات میں انکے عقائد کے مطابق کیا مسائل ہیں انہوں نے کہا کہ یوگنڈا ایک مسلم ملک ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی تقریبا 4 ملین ہے اور یوگنڈا کی کل 33 ملین کی آبادی کے 12 فیصد آبادی میں اسلامی بنکاری اور فنانس کے نئے افق کھولنے کی اشد ضرورت ہے۔

الہدی کے یوگنڈا میں کنٹری ہیڈ احمد عبداللہ نے کہا کہ الہدی کے یوگنڈا میں سیٹ اپ کو کافی حدتک پزیرائی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ یہاں اسلامی بینکنگ اور فنانس کی شدید ضرورت ہے مذید برآں یوگنڈا کا سنٹرل بنک ملک میں اسلامی بینکنگ کے شعبہ کو فروغ دے رہا ہے ۔الہدی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد زبیر نے کہا کہ ہم یوگنڈا کی مارکیٹ میں طویل المعیاد ورک پلان کے ساتھ شامل ہورہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ الہدی یوگنڈا میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے اور یہاں ہم نے نجی ادارہ کی حیثت میں ہی اسلامی بینکاری اور فنانس کے کام کا آغاز کردیاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ میں اسلامی بینکاری میں مذید ترقی یہاں کے ٹریڈ کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی معیشت ’ جی ڈی پی میں ترقی اور پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ کا سبب بنے گی۔

2005میں قائم الہدی سی آئی بی ای جو متحدہ عرب امارات کی اسلامی بنکاری کی بنیادی مشاورتی فرم ہے جس کا مقصد اپنی مشاورت سے بنکاری کی مصنوعات کی ترقی ’تعلیم کے جدید نظام کے طریقوں کی پیشکش کے ذریعے اسلامی بنکاری کو ترقی دینا چاہتی ہے۔2005 میں قائم ہونے والے الہدی سی آئی بی ای ایک یواے ای کی بنیادی مشاورتی اور کنسلٹینسی فرم ہے جس کا پلا ن اسلامی بنکاری ’فنانس کو مشاورت’تجاویزات ’ مصنوعات کی ترقی اور تعلیم کے جدید نظام کو ترقی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی بی سی ای ساؤتھ ایشیاء ’سنٹرل ایشیاء’مشرق وسطی اور یورپ کے 20 سے زیادہ ممالک میں گزشتہ 20 سالوں سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات پیش کرتا آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکاری اور فنانسنگ پیشہ ورماہرین کیلئے مستقبل کی پشین گوئی ہے جو ان کو کارپویٹ کی دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کے مقابل بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں سے اتاماؤ جدت طرازی میں صلاحیت کی تعمیر اور افریقہ میں اعلی تعلیم کیلئے وسائل گروہ بندی کے مقصد کیساتھ مختلف اداروں میں شراکت داری کرنے کے قابل ہوا ہے ۔