کراچی، اس سال میلادمصطفےٰ ﷺ عزم نظام مصطفےٰ ﷺ کے ساتھ منائیں گے، ڈاکٹرابوالخیرزبیر

منگل 23 دسمبر 2014 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر نے ماہ ربیع النورشریف کا چاند نظر آنے پر قوم کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ جمعیت علماء پاکستان ہرسال کی طرح ملک کے چپے چپے میں میلادمصطفےٰ ﷺ کی تقریبات کا اہتمام کررہی ہے ،ہرشہر ہرگاؤں اورقصبے کے ہرمحلے کو بارہ دن چراغاں کرکے سجایاجائے گا۔

اس سال میلادمصطفےٰ ﷺ عزم نظام مصطفےٰ ﷺ کے ساتھ منائیں گے ،دنیابھرکے مسلمان جلسے ،جلوس، ریلیاں اور چراغاں کرکے خوشی کا اظہارکریں گے۔ انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ جس عظیم ہستی کی آمد کاجشن منارہے ہیں ان کے لائے ہوئے نظام کونافذکرنے کی جدوجہد کرنے کا عہد کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ قوم عیدمیلادالنبی ﷺ پر غازیء ملت ملک ممتازحسین قادری کو بھی یادرکھیں، اپنی دعاؤں میں ان کی جلدرہائی اور صحت وتندرستی کی دعاکریں۔

(جاری ہے)

جے یوپی کے ترجمان کے مطابق پورے ملک کی تنظیموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں گلیوں محلوں کو سجائیں، بینرزاور پوسٹرزآویزاں کرکے نبی ﷺکی آمدکاجشن بھرپورطریقے سے منایاجائے۔ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے اپنے پیغام میں مزید کہاہے کہ عوام اہلسنّت ماہ ربیع النورشریف کے فوراً بعد 25جنوری کو نورانی چورنگی نمائش پر عظیم الشان انقلاب نظام مصطفےٰ ﷺ کانفرنس کی تیاری کریں جس میں پاکستان کے سنّی اتحاداہلسنّت، نفاذنظام مصطفےٰﷺ اور تحفظ مقام مصطفےٰ ﷺ کا عزم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :