کالعدم تنظیم کے رکن شبیر حسین عرف فوجی کو 51سال قید،دو مرتبہ عمر قید اور 70ہزار جرمانے کی سزا

منگل 23 دسمبر 2014 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن شبیر حسین عرف فوجی کو 51سال قید،دو مرتبہ عمر قید اور 70ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی ۔چالان میں بتایا گیا کہ شبیر حسین عرف فوجی پر ہینڈ گرنیڈ ،گولیاں اور کلاشنکوف رکھنے کا الزام ہے جس پر عدالت شبیر حسین عرف فوجی کو 51سال قید کے ساتھ دو مرتبہ عمر قید اور 70ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی ۔