پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کے مطالبات کی منظوری،

اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات

منگل 23 دسمبر 2014 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی سفارش پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اساتذہ کے ریسرچ انسینٹوایوارڈ دینے کے احکامات جاری کر دئیے۔ جبکہ ہاسٹل وارڈنز ااور سپرینٹنڈنٹ کے مشاہرے میں اضافے سے اصولی اتفاق کر لیاگیا۔ اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے وفد نے ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، ڈاکٹر محبوب حسین، ڈاکٹر عابد حسین چوہدری، ڈاکٹر فہیم آفتاب اور فرحان چوہدری کی سربراہی میں وائس چانسلر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور اساتذہ کمیونٹی کے ریلیف کے لئے مطالبات کی فہرست پیش کی۔

وائس چانسلر نے آسا کے تمام مطالبات کی منظوری دے کر ان پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی خزانہ دار اور رجسٹرار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے ریسرچ انسینٹو ایوارڈ فوری جاری کئے جائیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پرفارمنس ایوالیوائشن ایوارڈ کے لئے پرفارمے سرکولیٹ کر دئیے جائیں۔ ہاسٹل وارڈنز اور سپرینٹنڈنٹ کے مشاہرے بڑھانے کے دیرینہ مطالبے پر بھی اصولی اتفاق کر لیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ دیا گیا کہ جن اساتذہ کی پروبیشن مکمل ہو گئی ہے ان کی مستقل تقرری کے احکامات جاری کر دئیے جائیں۔ آسا کے وفد نے مطالبات کی منظوری پر وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہدکامران کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ہمیشہ سے اساتذہ کی بہتری ، خوشحالی اور میرٹ پر اساتذہ کی ترقیوں کے لئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :