کوئٹہ، مسائل کا حل آپریشن چھاپے ماورائے عدالت کارروائی نہیں ،مذاکرات اور عدالت کا راستہ ہے،عبدالقادر لونی

منگل 23 دسمبر 2014 19:58

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ مسائل کا حل آپریشن چھاپے ماورائے عدالت کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور عدالت کا راستہ ہے انہوں نے کہاکہ افسوس ملک میں ہمیشہ طاقتوروں پر کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آتا ہے وہ ملک دشمن کارروائی کیوں نہ ہوں ریمنڈ ڈیوس شکیل آفریدی وغیرہ غیروں کے ایجنٹ ہونے کے باوجود آج پریشانی سے خلاص ہے انہوں نے کہاکہ لال مسجد کے خلاف جو سازش شروع ہے وہ صرف ایک مسجد کے خلاف نہیں بلکہ تمام مساجد کے خلاف اور دینی مدارس اور دیندار طبقے کے خلاف طوفان برپاکیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مدارس اور مساجد کے کردار سب کے سامنے آج اس ملک کا وجود یہی مساجد اور مدارس کے کردار کی مرہون منت ہے آزاد کے وقت مساجد ومدارس وہ پاکستان کے آزادی کیلئے جو کردار اداکیا ہے وہ تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ مدارس تو 150سال سے موجود ہے یہ دہشتگردی تو 10سال اور 15سال سے ملک میں آئی ہے انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ دہشتگردی کی بنیادی وجہ پرویز مشرف کے امریکی جنگ ملک وقوم کو ڈالنا تھا پاکستان زبردستی اور لالچ کی بنیاد پر غیروں کے جنگ کو اپنا جنگ قرار دیا غیروں کی جنگ اپنے قوم پر مسلط کردی ہے آج کسی کی وجہ سے پورا ملک میدان جنگ بنا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ موقف بالکل واضح ہے پورے ملک میں بلوچستان ہو یا وزیرستان ہو مذاکرات ہی مسائل کا حل ہے آج امریکہ بھی خود مذاکرات کے رااستے تلاش کررہا ہے ۔