Live Updates

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا سہیل محمود ملک کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 23 دسمبر 2014 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان، صدرپنجاب اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال، نذیر چوہان ،نورخان بھابھہ، حامد زمان ، رائے حسن نواز، عثمان سعید بسراء، چوہدری اشفاق ، یاسر گیلانی سمیت دیگر عہدیداران نے پارٹی رہنماء سابقہ ناظم سہیل محمود ملک کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین!

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :