خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی سے عالمی معیشت میں بہتری آنے کی توقع ہے، کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہنے کا امکان ؛آئی ایم ایف

منگل 23 دسمبر 2014 19:48

نیو یارک( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی سے عالمی معیشت میں بہتری آنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں کمی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنیجس سے عالمی معاشی شرح نمو میں صفر اعشاریہ سات فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔خام تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معاشی شرح نمو میں بہتری کی توقع ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں جون دوہزار چودہ سے اب تک پینتالیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک معاشی دباوٴ کا شکاررہیں گے۔